QR CodeQR Code

کرونا کی لہر، گلگت، سکردو اور ہنزہ میں سرکاری دفاتر ایک ہفتے کیلئے بند

18 Jul 2021 20:54

صرف داخلہ، صحت اور جی اے ڈی ( جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ) کے محکمے کم سے کم سٹاف کیساتھ کھلے رہیں گے۔ عوام سے ملاقاتیں نہیں ہونگی۔ تمام سیکرٹریز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس آن لائن دستیاب ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی کرونا لہر کے پیش نظر حکومت گلگت بلتستان نے سول سیکرٹریٹ اور گلگت، سکردو اور ہنزہ کے اضلاع میں سرکاری دفاتر میں 19 جولائی سے 25 جولائی تک بند کرتے ہوئے Work From Home کی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ صرف داخلہ، صحت اور جی اے ڈی (جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ) کے محکمے کم سے کم سٹاف کیساتھ کھلے رہیں گے۔ عوام سے ملاقاتیں نہیں ہونگی۔ اسی طرح مندرجہ بالا اضلاع میں انتظامیہ، پولیس اور صحت کے دفاتر بدستور اپنا کام جاری رکھیں گے تاہم انتہائی کم عملے اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ تمام سیکرٹریز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس آن لائن دستیاب ہونگے اور مندرجہ بالا ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے پابند ہونگے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 944103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944103/کرونا-کی-لہر-گلگت-سکردو-اور-ہنزہ-میں-سرکاری-دفاتر-ایک-ہفتے-کیلئے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org