QR CodeQR Code

سرحدی علاقوں کو امریکہ کیجانب سے دہشتگردوں کی جنت میں بدلنے نہیں دینگے، حشد الشعبی

18 Jul 2021 23:07

میڈیا کیساتھ گفتگو میں عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ایک بریگیڈ کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ حشد الشعبی، قابض امریکی فوج کیجانب سے عراقی سرحدی علاقوں کو دہشتگردوں کی جنت میں بدلنے دیگی اور نہ ہی ملکی امن و امان کو ہر گز داؤ پر لگنے دیگی۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے بریگیڈ کمانڈر علی الموسوی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ حشد الشعبی، ملک میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کے تمام منصوبے ناکام بنا دے گی۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے ساتھ گفتگو میں علی الموسوی نے کہا کہ حشد الشعبی فورسز عراقی سرحدی علاقوں کو امریکہ کی جانب سے دہشتگردوں کی جنت میں بدلنے دیں گی اور نہ ہی ملکی امن و امان کو ہر گز داؤ پر لگنے دیں گی۔ حشد الشعبی کے بریگیڈ 39 کے کمانڈر نے خبرداد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ہتھیار جتنے بھی پیشرفتہ اور عراقی عوام کے خلاف ان کے حملے جتنے بھی منفرد ہو جائیں؛ حشد الشعبی کی جانب سے آج کے بعد سے امریکہ کا ہر منصوبہ ناکام بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، عراق میں ہرج و مرج کی کیفیت کو رواج دینا اور اس ملک کو ماضی میں دھکیل دینا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب اس نے صحرائے اردن میں بھی ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ علی الموسوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی نے امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی ہر نقل و حرکت کو زیر نظر رکھنے کے لئے اپنے تمام سکیورٹی، دفاعی، انٹیلیجنس و شناختی ذرائع کو فعال کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 944117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944117/سرحدی-علاقوں-کو-امریکہ-کیجانب-سے-دہشتگردوں-کی-جنت-میں-بدلنے-نہیں-دینگے-حشد-الشعبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org