0
Sunday 18 Jul 2021 23:41

کوہاٹ میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم، 6 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم، 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقہ لاچی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 12 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 18 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال انتظامیہ نے 6 افراد کی موت کی تصدیق کردی جب کہ 12 کو طبی امداد فراہم دی جارہی ہے۔ مقامی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 944120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش