QR CodeQR Code

پشاور، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر اور حوالدار جاں بحق

18 Jul 2021 23:54

حکام کے مطابق موقع پر موجود پولیس کے دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے، تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ جب کہ نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دوران پور قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے دوران پور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار نے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق موقع پر موجود پولیس کے دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، جسے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ جب کہ نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 944121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944121/پشاور-پولیس-اہلکار-کی-فائرنگ-سے-سب-انسپکٹر-اور-حوالدار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org