QR CodeQR Code

افغان سفیر پاکستان میں رہ کر تحقیقات میں تعاون کریں، شاہ محمود

19 Jul 2021 10:13

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت سینئر سفارتی عملے کو واپس بلا لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان حکومت کی جانب سے اپنے سفیر کو اچانک واپس بلالینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے اپنا سفیر اچانک بلالینے پر تشویش ہوئی،افغانستان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، افغان سفیر یہاں رہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔ وزیر خارجہ شاہ کا کہنا تھا کہ امن کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ایک طرف پاکستان پر الزام لگارہا ہے اور دوسری طرف تعاون مانگ رہا ہے،پاکستان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت سینئر سفارتی عملے کو واپس بلا لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 944148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944148/افغان-سفیر-پاکستان-میں-رہ-کر-تحقیقات-تعاون-کریں-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org