QR CodeQR Code

ہائیکورٹ، پنجاب حکومت کو بلدیاتی ادارے بحال کرنے کیلئے 28 جولائی تک مہلت مل گئی

19 Jul 2021 10:49

عدالت کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کمیٹی نے کیا کرنا ہے اور کب کام شروع کریگی؟، جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ کمیٹی عید کے بعد کام شروع کریگی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم سپریم کورٹ کا ہے، پنجاب حکومت کوعمل کرنا ہوگا، پنجاب حکومت نیا جواب جمع کرائے۔


اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی ادارے بحال کرنے کیلئے 28 جولائی تک مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا مگر تاحال ادارے بحال نہیں ہو سکے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ بلدیاتی ادارے کیوں بحال نہیں کیے؟، جس پر چیف سیکرٹری نے جواب دیا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
 
عدالت کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کمیٹی نے کیا کرنا ہے اور کب کام شروع کریگی؟، جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ کمیٹی عید کے بعد کام شروع کریگی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم سپریم کورٹ کا ہے، پنجاب حکومت کوعمل کرنا ہوگا، پنجاب حکومت نیا جواب جمع کرائے۔ عدالت کی جانب سے نیا پلان پیش کرنے تک حکومت کے ڈویلپمنٹ پلان پر عمل معطل کرتے ہوئے اگلی سماعت پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔ بعد ازاں لاہور ہائیکو رٹ نے پنجاب حکومت کوبلدیاتی ادارے بحال کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 944166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944166/ہائیکورٹ-پنجاب-حکومت-کو-بلدیاتی-ادارے-بحال-کرنے-کیلئے-28-جولائی-تک-مہلت-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org