QR CodeQR Code

ایوان صحافت کشمیر میں ایک تعزیتی تقریب، دانش صدیقی کو خراج عقیدت

19 Jul 2021 11:09

ایوان صحافت کشمیر میں چند ایک صحافیوں نے کہا کہ انہوں نے بیرون وادی دانش صدیقی کے ساتھ کام کیا ہے اور جہاں وہ اپنے شعبے کے ماہر تھے وہیں ایک زندہ دل اور پُرکشش انسان بھی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں ایک جھڑپ کے دوران پیشہ وارانہ فرائض انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوئے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ’’رائٹرس‘‘ کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی یاد میں ایوان صحافت کشمیر میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں دانش صدیقی کے حق میں فاتحہ خوانی کے علاوہ ان کی تصویر پر گلباری کی گئی۔ اس تعزیتی تقریب میں نامہ نگاروں، فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ صحافیوں نے شمع جلا کر ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ ایوان صحافت کشمیر کے صحن میں دانش صدیقی کی کچھ یادگاری تصاویر کو بھی نمایاں کیا گیا تھا۔ ایوان صحافت کشمیر میں چند ایک صحافیوں نے کہا کہ انہوں نے بیرون وادی دانش صدیقی کے ساتھ کام کیا ہے اور جہاں وہ اپنے شعبے کے ماہر تھے وہیں ایک زندہ دل اور پُرکشش انسان بھی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران انہوں نے ناقابل فراموش کام کیا۔


خبر کا کوڈ: 944170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944170/ایوان-صحافت-کشمیر-میں-ایک-تعزیتی-تقریب-دانش-صدیقی-کو-خراج-عقیدت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org