QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے 85 کالعدم جماعتوں کے کھالیں جمع کرنے پابندی لگا دی

19 Jul 2021 11:35

محکمہ داخلہ کی جانب سے واضح کیا ہے کہ عوام اپنی زکوۃ، خیرات، عطیات اور کھالیں صرف پنجاب چیرٹی کمیشن سے منظورشدہ اداروں اور تنظیموں کو دیں، عوام کو انتباہ کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم تنظیموں، ان کے ذیلی اداروں اور زیر نگرانی تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 85 کالعدم تنظیموں، ان کے ذیلی اداروں اور زیر نگرانی تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام اپنی زکوۃ، خیرات، عطیات اور کھالیں صرف پنجاب چیرٹی کمیشن سے منظورشدہ اداروں اور تنظیموں کو دیں، عوام کو انتباہ کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم تنظیموں، ان کے ذیلی اداروں اور زیر نگرانی تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی جاری کردہ فہرست میں شامل تنظیموں میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد (ذیلی تنظیمیں الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی)، لشکر طیبیہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمدی، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان (سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان)، خدام الاسلام (سابقہ جیش محمد)، اسلامی تحریک پاکستان (سابقہ تحریک جعفریہ پاکستان)، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر شامل ہیں۔
 
دیگر جماعتوں میں خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، (سپلنٹر گروپ آف جماعتہ الدعوۃ)، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکراسلامی، انصارالاسلام، حاجی نمدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانان اہلسنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلسنت والجماعت (سابقہ سپاہ صحابہ پاکستان)، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہلسنت ولجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدوداللہ، بلوچستان وجہ لبریشن آرمی، بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان گلگت، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیدڑ گروپ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، اسلامک جہاد یونین، 313 بریگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، امربالمعروف و نہی عن المنکر(حاجی نمدار گروپ)، بلوچستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جئے سندھ متحدہ محاذ، داعش(آئی ایس  آئی ایس) جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی شامل ہیں۔
 
انصارالحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جند اللہ، الرحماء ویلفیئر ٹرسٹ آرگنائزیشن، بلوارستان نیشنل فرنٹ (عبدالحمید خان گروپ)، جماعت الدعوۃ (ذیلی تنظیمیں الانفال ٹرسٹ لاہور،ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوۃ ارشاد پاکستان لاہور، موسکس اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، ذیلی تنظیمیں الفضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حزب الاحرار، بلوچستان راجی اجوئی، آر سانگھڑ، جئے سندھ قومی محاذ، اریسر گروپ، سندھو دیش ریولیویشن آرمی، سندھودیش لبریشن آرمی، خاتم الانبیاء، غازی فورس، غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزا پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاخترٹرسٹ، الرشید ٹرسٹ اور تحریک لبیک پاکستان کالعدم جماعتوں میں شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیموں کی جانب سے کھالیں جمع کرنے کی اطلاع ٹال فری نمبر0800-11-11 یا کنٹرول روم نمبر042-99210301-2پر دیں، اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 944179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944179/محکمہ-داخلہ-نے-85-کالعدم-جماعتوں-کے-کھالیں-جمع-کرنے-پابندی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org