QR CodeQR Code

اسرائیلی کمپنی کی جانب سے اہم شخصیات سمیت 50 ہزار افراد کی جاسوسی کا انکشاف

19 Jul 2021 11:36

خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جب کہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔ 


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کی مدد سے ہزاروں افراد کی مبینہ جاسوسی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جب کہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق مبینہ جاسوسی کے دوران ان افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا، جن افراد کے موبائل فونز کو ہیک کیا گیا ان میں عرب ممالک میں شاہی خاندان کے افراد، مختلف ممالک کے سربراہ، وزرا، مشہور کاروباری شخصیات، انسانی حقوق کےکارکن اوراستنبول میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی 2 قریبی خواتین بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 944180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944180/اسرائیلی-کمپنی-کی-جانب-سے-اہم-شخصیات-سمیت-50-ہزار-افراد-جاسوسی-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org