0
Monday 19 Jul 2021 12:05

ویکسینیشن نہ کروانے والوں کا سیاحتی مقامات پر داخلہ بند

ویکسینیشن نہ کروانے والوں کا سیاحتی مقامات پر داخلہ بند
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق ویکسی نیشن نہ کروانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ بھی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیاحتی مقامات پر آنے والوں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرنے کے انتظام بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق مسافر بسوں اور ٹرینوں میں 70 فیصد سے زائد مسافروں کے بٹھانے پر پابندی ہوگی، شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز میں متعین کیے گئے وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق پٹرول پمپس، اسپتال، میڈیکل اسٹورز، دودھ کی دکانیں اور ریسٹورنٹ کی ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی، شادی ہالوں کے اندر 200 جبکہ کھلی فضا میں 400 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالز میں آنے والے مہمانوں کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 944183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش