0
Monday 19 Jul 2021 12:59

محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ہے، طاہر اشرفی

محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہو گا، تاکہ وباء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ سیرت اکیڈمی اپرمال لاہور میں ممبر متحدہ علماء بورڈ علامہ محمد حسین اکبر، ضیاء اللہ شاہ بخاری  ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کہا کہ کرونا وباء میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عوام اور تاجروں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ قربانی اہم فریضہ ہے، لیکن اس کیساتھ صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے، علماء کرام عید کے خطبات میں کرونا وائرس سے آگاہی دیں شہری مساجد اور عید گاہوں میں وضو گھر سے کرکے جائیں۔
 
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کرونا وباء سے نجات کے دو راستے ہیں، اللہ پر توکل رکھنا اور ویکسین لگوانا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن کے قیام کیلئے متحدہ علماء بورڈ نے ضابطہ اخلاق ترتیب دیا ہے، امن و امان کے قیام کیلئے علماء کا وفد چھبیس جولائی کو پنجاب بھر کا دورہ کرے گا۔ اس موقع پر علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ حکومت زیارات پالیسی پر نظرثانی کرے،  ویزہ کی مدت کم از کم چودہ روز کر کے لاہور اور اسلام آباد سے بھی پروازوں کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم عراق کے وزیراعظم کو بھی خط لکھا ہے جس میں زیارات کے حوالے سے جو مسائل تھے، انہیں حل کرنے کی درخواست کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 944189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش