QR CodeQR Code

کوئٹہ، پیٹرول کی عدم دستیابی، بلیک میں فروخت شروع

19 Jul 2021 17:04

شہریوں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں پیٹرول بھی زندگی کی اہم ضروریات کا حصہ بن چکا ہے۔ حکومت کیجانب سے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے، اسکے باوجود پیٹرول ہماری دسترس میں نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل ہی بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہریوں کو پیٹرول کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس بند ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شہر کو پیٹرول کی مناسب مقدار کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیٹرول دستیاب نہیں ہے۔ دوسری جانب بعض علاقوں میں پیٹرول بلیک میں فروخت کئے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں پیٹرول بھی زندگی کی اہم ضروریات کا حصہ بن چکا ہے، حکومت کو چاہیئے کہ اس کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے، اس کے باوجود پیٹرول ہماری دسترس میں نہیں۔


خبر کا کوڈ: 944219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944219/کوئٹہ-پیٹرول-کی-عدم-دستیابی-بلیک-میں-فروخت-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org