QR CodeQR Code

پارلیمنٹ اجلاس کے پہلے دن ہنگامہ آرائی، نریندر مودی نئے وزراء کا تعارف نہیں کراسکے

19 Jul 2021 18:00

تین زرعی قوانین واپس لینے کے مطالبے پر ہنگاموں کے درمیان اسپیکر نے حزب اختلاف کے ممبروں پر زور دیا کہ ایوان کے وقار اور روایات سب سے اوپر ہے اسے نہ توڑیں اور روایات کے وقار کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے دن ایوان زیریں میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے نریندر مودی ایوان میں اپنی کابینہ میں شامل نئے وزرا کا باضابطہ طور پر تعارف نہیں کرا سکے اور انہیں ایوان کے ٹیبل پر وزرا کے تعارف کی دستاویزات رکھنے پڑے۔ جیسے ہی ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی، پہلے قومی ترانہ بجایا گیا اور پھر نو منتخب ممبروں کو حلف دلایا گیا۔ اس کے بعد اسپیکر اوم بریلا نے وزیراعظم مودی سے نئے وزراء کو ایوان میں متعارف کرانے کی درخواست کی لیکن اپوزیشن کے ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ تین زرعی قوانین واپس لینے کے مطالبے پر ہنگاموں کے درمیان اسپیکر نے حزب اختلاف کے ممبروں پر زور دیا کہ ایوان کے وقار اور روایات سب سے اوپر ہے اسے نہ توڑیں اور روایات کے وقار کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔


خبر کا کوڈ: 944231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944231/پارلیمنٹ-اجلاس-کے-پہلے-دن-ہنگامہ-آرائی-نریندر-مودی-نئے-وزراء-کا-تعارف-نہیں-کراسکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org