QR CodeQR Code

ڈی سی چمن کا شہریوں کے مسائل کا نوٹس، ڈاکوؤں پر گولی چلانے کا حکم

19 Jul 2021 18:20

اہلیان شہر نے ڈپٹی کمشنر جناب جمعداد خان مندوخیل کیجانب سے شہر میں درپیش مسائل کا نوٹس لیکر فوری احکامات کو قابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع چمن کے پہلے ڈپٹی کمشنر جمعداد خان مندوخیل نے مختلف شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چمن میں عید الاضحیٰ کی مناسبت سے چمن شہر میں بے ہنگم ٹریفک، غلط پارکنگ کے باعث ٹریفک جام اور روغانی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سمیت شہر میں پانی کی قلت اور ٹینکر مافیا کی ناجائز منافع خوری کے خلاف ملنے والی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی احکامات جاری کر دیئے۔ جس میں لیویز فورس کو فوری طور پر روغانی روڈ پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات اور ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کیلئے جائے وقوعہ کی طرف بھیج دیا گیا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انھیں ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا بھی حکم دیا۔

ادھر شہر میں پولیس کی مدد اور شہریوں کے تعاون سے موثر ٹریفک پلان کی تشکیل سمیت شہر میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے ٹینکر مافیا کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اہلیان شہر نے ڈپٹی کمشنر جناب جمعداد خان مندوخیل کی جانب سے شہر میں درپیش مسائل کا نوٹس لیکر فوری احکامات کو قابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی وہ اسی طرح شہریوں کے مسائل میں دلچسپی لیتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 944237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944237/ڈی-سی-چمن-کا-شہریوں-کے-مسائل-نوٹس-ڈاکوؤں-پر-گولی-چلانے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org