QR CodeQR Code

اتحاد، امن اور مذہبی رواداری وقت کا اہم تقاضا ہے، سید سعید الحسن شاہ

19 Jul 2021 19:04

لاہور میں علمائے کرام کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی تمام انتطامات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ ہمیں دشمن کی چالوں کو سمجھنا ہوگا۔ اتحاد، امن اور مذہبی رواداری کی فضا کو مزید برقرار رکھنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے مختلف علمائے کرام سے ملاقات میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کی آمد قریب ہے، ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں امن و امان کے قیام پر مرکوز کرنا ہوں گی۔ عید الاضحیٰ کے حوالے سے بنیادی انتظامات کو دیکھنا ہوگا۔ صفائی ستھرائی کے انتظامات میں کمی نہ رہ جائے، نماز عید کے اجتماعات امن و امان اور ایس او پیز کے مطابق ہوں۔ مقامی انتظامیہ قربانی کے حوالے سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے فوری فل پروف اقدامات عمل لائے۔ اس حوالے سے متعلقہ افسران کو بھی فیلڈ میں متحرک آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام پولیس بھی سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کرنے کی پابند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی تمام انتطامات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ہمیں دشمن کی چالوں کو سمجھنا ہوگا۔ اتحاد، امن اور مذہبی رواداری کی فضا کو مزید برقرار رکھنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے تمام علمائے کرام سے التماس کی کہ وہ عوام کو اپنے منبر سے کرونا وائرس سے بچاﺅ اور تدابیر کے بارے میں آگاہی اور دشمنوں کے ناپاک عزائم، آپس میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتے رہیں۔


خبر کا کوڈ: 944244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944244/اتحاد-امن-اور-مذہبی-رواداری-وقت-کا-اہم-تقاضا-ہے-سید-سعید-الحسن-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org