0
Monday 19 Jul 2021 19:02

قسم کھا کر کہتی ہیں عمران خان کشمیر کا سودا کر آیا ہے، مریم نواز

قسم کھا کر کہتی ہیں عمران خان کشمیر کا سودا کر آیا ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ قسم کھا کر کہتی ہیں عمران خان کشمیر کا سودا کرآیا ہے، پاکستان میں جس جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے، آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے اقوام متحدہ میں برہان وانی کا مقدمہ لڑا، نواز شریف آزاد کشمیر کے لوگوں کا مقدمہ لڑیں گے، ہم سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی میرا فون نہیں اٹھاتا، حق کے لیے سامنے آکر مقابلہ کرنا چاہیے، پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا وہ اتنا ہی وفادار ہے، نواز شریف نے دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے، بھارت سن لے کہ ہم چھین کر رہیں گے آزادی۔ رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ تمام تر سرکاری پیسے خرچ کرنے کے باوجود باغ میں عمران خان کے جلسے میں کوئی نہیں آیا، باغ والوں نے عمران خان کے جلسہ میں نہ جا کر انہیں مسترد کر دیا، نواز شریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتے ہیں بیچتے نہِیں، جس نے رشوت دی وہ آج عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے، باغ میں تحریک انصاف کےامیدوار تنویرالیاس نے 2016ء میں نوازشریف سے پچاس کروڑ روپے فنڈ دینے پر ٹکٹ مانگی تھی، باغ میں تحریک انصاف کے امیدوار نے ایک افسر کو ایک ارب کی رشوت دی۔ مجھے خوشی ہے کہ میں کسی اے ٹی ایم کے پاس نہِیں گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلی حکومت لانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، عمران خان اپنی مرضی کا وزیر اعظم لاکر کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانا چاہتا ہے، جعلی لیڈر، جعلی ووٹ، جعلی منصوبے اور جعلی دعوے کرنے والے یاد رکھیں کہ آزاد کشمیر میں تمہارا کوئی دعوی نہیں چلےگا۔ ککشمیریوں کا مقدمہ عمران خان کو کیا لڑنا ہے، وئی ایک ہمسایہ ملک بتادیں جو اس نااہل حکومت کے ساتھ کھڑا ہو، عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ چین نے سی پیک پر کام بند کر دیا ہے، نواز شریف کے دور میں سرمایہ کاری لانے والا چین اب تحقیقاتی ٹیمیں بھیج رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 944245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش