0
Monday 19 Jul 2021 19:30

پنجاب میں کام کرنیوالے چینی باشندوں کے فریش سکیورٹی آڈٹ کا حکم

پنجاب میں کام کرنیوالے چینی باشندوں کے فریش سکیورٹی آڈٹ کا حکم
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے اغوا کے بعد پنجاب میں مقیم غیر ملکی افراد کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران عید الاضحی کے سکیورٹی پلان، سی پیک پراجیکٹس اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی بارے ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ چینی ماہرین، شہریوں اور سرمایہ کاروں کی فول پروف سکیورٹی پنجاب پولیس اور ایس پی یو کی اولین ترجیح ہے۔ چینی شہریوں کے تمام سی پیک، نان سی پیک اور پرائیویٹ پراجیکٹس کا فریش سیکیورٹی آڈٹ کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کیساتھ بطور فوکل پرسنز اور ڈرائیورز کام کرنیوالے نجی سٹاف کی فریش سکروٹنی کی جائے۔ چینی شہریوں کو سکیورٹی گارڈز فراہم کرنے والی تمام نجی سکیورٹی کمپنیوں کا بھی فریش سکیورٹی آڈٹ کروایا جائے۔ نجی سطح پر کام کرنیوالے چینی شہریوں کوسیکیورٹی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں میں دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں اور پراجیکٹس کے گردو نواح میں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور لوکل پولیس کے سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشن جاری رکھے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 944250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش