0
Monday 19 Jul 2021 20:45

کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت نہیں، رش زیادہ ہونے سے پیٹرول ختم ہوا، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت نہیں، رش زیادہ ہونے سے پیٹرول ختم ہوا، ڈی سی کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کوئٹہ میں حالیہ پیٹرول شارٹیج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت نہیں ہے بلکہ پیٹرول پمپس پر رش زیادہ ہونے اور عوام الناس کی جانب سے معمول سے زیادہ پیٹرول بھرنے کی وجہ سے چند پیٹرول پمپس کا پیٹرول ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا گمان ہے کہ کوئٹہ کو پیٹرول کی سپلائی کم کر دی گئی ہے، جو حقیقت پر مبنی نہیں۔ چونکہ عید الاضحیٰ قریب ہے، کچھ لوگوں کو شہر سے باہر سفر کرنا ہے اور اس کے علاوہ بھی آمد و رفت کا سلسلہ ہوگا، اسی لئے لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں معمول سے زیادہ پیٹرول بھرا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حسب ضرورت پیٹرول بھریں تو کسی کو پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس صبر سے کام لے بہت جلد پیٹرول کی سپلائی کوئٹہ پہنچ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 944266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش