QR CodeQR Code

کرونا تشویشناک ہو گیا، فوری لاک ڈائون کی پالیسی بنائی جائے، حفیظ الرحمن

19 Jul 2021 22:25

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس مشکل صورتحال پر ڈاکٹروں کی رائے کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے کی بجائے ڈاکٹروں کے خلاف محاذ کھڑا کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزراء اسلام آباد میں ڈیرے ڈال کر مراعات کے مزے لے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر مسلم لیگ نون حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کرونا کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہو چکی ہے۔ قیمتی جانوں کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سلیکٹڈ حکومت نے اپنے اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ وہ سلیکٹڈ ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کو جوابدہ نہیں۔ ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس مشکل صورتحال پر ڈاکٹروں کی رائے کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے کی بجائے ڈاکٹروں کے خلاف محاذ کھڑا کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزراء اسلام آباد میں ڈیرے ڈال کر مراعات کے مزے لے رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کو اسلام آباد سے چلانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ گلگت بلتستان کے عوام اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔ فوری طور پر لاک ڈاؤن کی پالیسی بنائی جائے اور متاثرین لاک ڈاؤن کو معاوضے دیئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 944276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944276/کرونا-تشویشناک-ہو-گیا-فوری-لاک-ڈائون-کی-پالیسی-بنائی-جائے-حفیظ-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org