0
Monday 19 Jul 2021 22:27
عید الاضحٰی 1442ہ۔ق

ریاض کیجانب سے حج کے انعقاد پر مسلسل پابندی؛ امت مسلمہ کے دشمنوں کی خدمت ہے، سید بدرالدین الحوثی

نجات کی کنجی سمیت تمام قوتوں کا خزانہ امت مسلمہ کے ہاتھ میں ہے
ریاض کیجانب سے حج کے انعقاد پر مسلسل پابندی؛ امت مسلمہ کے دشمنوں کی خدمت ہے، سید بدرالدین الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عید سعید قربان کی مناسبت سے اپنے تازہ ترین خطاب میں اعلان کیا ہے کہ مسلم و عرب یمنی عوام عید الاضحٰی کے اس موقع پر حجاز پر قابض سعودی شاہی رژیم کے شدید حملوں کے باعث انتہائی آزردہ خاطر ہیں۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ امت مسلمہ، بیشمار مشکلات و رکاوٹوں سے روبرو ہونے کے ساتھ ساتھ نجات کی کنجی اور تمام طاقت کے خزانے کی حامل بھی ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران مسئلہ حج اور سعودی شاہی رژیم کے برے انتظامات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ سعودی شاہی رژیم کی جانب سے حج کے انعقاد پر مسلسل دوسرے سال بھی پابندی کا عائد کیا جانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔

سربراہ انصار اللہ یمن نے اپنے خطاب کے دوران واشگاف الفاظ میں کہا کہ مسجد الحرام ویران جبکہ سعودی شاہی رژیم؛ کھچا کھچ بھری لہو و لعب پر مبنی فحش محافل کے انعقاد میں مصروف ہے۔ سید عبدالملک الحوثی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ریاض کے یہ اقدامات درحقیقت اس کے حکومتی نظام کے عقائد و تفکرات کی عکاسی کرتے ہیں، کہا کہ گمراہ سعودی رژیم، مقدس مقامات اور اس امت مسلمہ کی حرمت کو مسلسل پائمال کر رہی ہے جسے ان فرائض کی انجام دہی کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ریاض کے یہ اقدامات امت مسلمہ کے دشمنوں کی کھلی خدمت پر مبنی ہیں، کہا کہ سعودی شاہی رژیم کے ان اقدامات پر امریکہ و برطانیہ کی جانب سے براہ راست نگرانی کی جاتی ہے۔ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے خطاب کے آخر میں صوبہ البیضاء سمیت ملک کے وسیع علاقوں میں حاصل ہونے والی فتوحات پر صنعاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخشاں کامیابیاں "صبر" و "جانثاری" کے بہترین نتائج پر گواہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 944280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش