0
Monday 19 Jul 2021 22:40

ملتان، توہین رسالت کی مرتکب پرفیسرشیریں زبیرکے خلاف کاروائی کی جائے، تحریک تحفظ ناموس رسالت 

ملتان، توہین رسالت کی مرتکب پرفیسرشیریں زبیرکے خلاف کاروائی کی جائے، تحریک تحفظ ناموس رسالت 
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت ملتان کے صدر میاں آصف محمود اخوانی، محمد ایوب مغل جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ ناموس رسالت ملتان، چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ و چیئرمین لائر فورم، عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سلطان محمود ملک صدر قومی تاجر اتحاد، مولانا عبدالرحیم گجر رہنما جمعیت علمائے اسلام، حسن سدھو ایڈووکیٹ نے پریس کلب ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں جنید حفیظ نامی ایک جامعہ زکریا کا وزٹنگ پروفیسر توہین رسالت کا مرتکب ہوا جس کو عدالت سے سزائے موت ہوچکی ہے اس کیس میں جامعہ زکریا کی پروفیسر شیریں زبیر جو کہ جنید حفیظ کی سرپرست ہے اس کے بعد مسلسل یونیورسٹی سے غائب رہی اور کنیرڈ کالج لاہور میں ملازمت کرتی رہی، فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی نے ملزم شیریں زبیر کو مجرم قرار دیتے ہوئے ملازمت سے ٹرمینیٹ کرنے کی سفارش کی، لیکن اب وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی رجسٹرار اور ممبر سینڈیکیٹ خالد علوی کی ملی بھگت سے ملزمہ کو مفاد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، جس میں تنخواہیں اور دیگر بینیفٹس دینے کی کوششیں جاری ہیں، جس سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، ہم سمجھتے ہیں کہ وائس چانسلر رجسٹرار اور خالد علوی بالواسطہ توہین رسالت کے مجرم جنید حفیظ کی حمایت کر رہے ہیں، جس کی علمائے کرام، وکلائ، تاجر اور سول سوسائٹی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ جامعہ زکریا کے ممبر سینڈیکیٹ خالد علوی نے اپنے جونیئر کے ذریعے شیریں زبیر کی طرف سے عدالت عالیہ سے حقائق کو چھپاکر شیریں زبیر کے حق میں آرڈر لینے کی کوشش کی جس کو عدالت عالیہ نے خارج کر دیا تھا، ہم نے یونیورسٹی انتظامیہ اور شیریں زبیر کے خلاف عدالت عالیہ میں رٹ کی جس پر عدالت عالیہ نے وائس چانسلر سے شیریں زبیر کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا، ہم  وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر شیریں زبیر کو ملی بھگت سے بینیفٹس پہنچانے کی کوشش ترک نہ کی تو علمائے کرام، وکلا، تاجر اور سول سوسائٹی، وائس چانسلر رجسٹرار اور خالد علوی کا گھیراو کریں گے، اس حساس مسئلہ پر ہم گورنر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خاص توجہ دیں، وائس چانسلر جامعہ زکریہ رجسٹرار اور خالد علوی کو برطرف کریں، یونیورسٹی میں جو پروفیسر جنید حفیظ اور شیریں زبیر کی سوچ کی تشہیر کر رہے ہیں ان کے خلاف بھی انتظامیہ فوری کاروائی کرے اور ان کا قانونی گھیراو کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 944285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش