0
Monday 19 Jul 2021 22:48

کرونا کی چوتھی لہر میں شدت، گلگت بلتستان میں ہوٹلز بند، اجتماعات، تقاریب پر پابندی

کرونا کی چوتھی لہر میں شدت، گلگت بلتستان میں ہوٹلز بند، اجتماعات، تقاریب پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا کے پھیلاﺅ کے بعد ہوٹلوں کو بند کرتے ہوئے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی لگا دی گئی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک اس وقت کرونا کی چوتھی لہر کی لپیٹ میں ہے، شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس لیے صوبائی حکومت نے ''گلگت بلتستان وبائی بیماری کنٹرول آرڈنینس 2020'' کے تحت ہوٹلوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ہوٹلوں میں ان ڈور اور آﺅٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی، ساتھ ہی عوامی اجتماع، پارکوں میں تقاریب پر بھی تاحکم ثانی پابندی ہوگی۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا کے کیسز میں اضافے پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی کے تحت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وباء کی شدت میں کمی لانے اور مکمل چھٹکارہ پانے کے لئے  کرونا ایس و پیز پر من و عن عمل کرنا اور ویکسی نیشن لازمی ہے۔ حکومت نے ویکسی نیشن کے لئے مختلف مقامات پر سینٹرز قائم کئے ہیں، جہاں پر عوام الناس کی مفت  ویکسی نیشن کی جاتی ہے، لوگ کرونا سے پیدا شدہ حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے اور گھر والوں کے تحفظ کے لئے ویکسی نیشن میں لیت و لعل سے کام نہ لیں۔
خبر کا کوڈ : 944289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش