QR CodeQR Code

سیاسی جماعتیں افغانستان بارے متفقہ پالیسی بنائیں

حکومت نے طالبان کی پشت پناہی کی تو مخالفت کریں گے، صاحبزادہ حامد رضا 

19 Jul 2021 23:19

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے، حکومت کو تحریک لبیک کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کرنا چاہیے، وہ دہشت گرد نہیں ہیں اُنہیں ایک موقع ملنا چاہیے۔ 


اسلام ٹائمز۔ چیئرمن سنی اتحاد کونسل و چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر افغانستان کے حوالے سے متفقہ طور پر پالیسی بنانا ہوگی، پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے، حکومت کو تحریک لبیک کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے مقامی رہنما حافظ اللہ ڈیوایا لاشاری، مفتی غلام یسین خان سعیدی، علامہ یعقوب فریدی و دیگر بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے طالبان کی مخالفت کی تھی لیکن موجود حکومت نے طالبان کی پشت پناہی کی تو مخالفت کی جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر بچوں کو ڈانٹنا تشدد کے ضمرے میں آتا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے، موجودہ تحریک لبیک سے کیا گیا معاہدہ پورا کرے، وہ دہشت گرد نہیں ہیں اُنہیں ایک موقع ملنا چاہیے۔ 


خبر کا کوڈ: 944291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944291/حکومت-نے-طالبان-کی-پشت-پناہی-مخالفت-کریں-گے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org