QR CodeQR Code

عاطف سرانی ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اُمور جوان مقرر

19 Jul 2021 23:34

ذرائع کے مطابق عاطف سرانی جو ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں اُنہیں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا صوبائی سیکرٹری اُمور جوان مقرر کیا گیا ہے۔ عاطف سرانی کی حلف برداری آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی رہنما و سابق ڈویژنل صدر ملتان عاطف سرانی نے باقاعدہ طور پر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کر لی، ذرائع کے مطابق عاطف سرانی جو ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں اُنہیں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا صوبائی سیکرٹری اُمور جوان مقرر کیا گیا ہے۔ عاطف سرانی کی حلف برداری آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ عاطف سرانی دوران تعلیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے وابستہ رہے اور یونٹ سے لے کر مرکز تک مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔


خبر کا کوڈ: 944300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944300/عاطف-سرانی-ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کے-صوبائی-سیکرٹری-ا-مور-جوان-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org