0
Monday 19 Jul 2021 23:37

خطے میں قیام امن کیلئے امریکا کا فوری انخلا ناگزیر ہے، جماعت اسلامی

خطے میں قیام امن کیلئے امریکا کا فوری انخلا ناگزیر ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی فتح افغان عوام کی فتح ہے، خطے میں قیام امن اور مضبوط و مستحکم افغانستان کیلئے حملہ آور امریکا سمیت تمام نیٹو فورسز کا فوری طور پر انخلاء ناگزیر ہے، افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کا حالیہ بیان خوش آئند ہے، اللہ تعالیٰ نے نمرود کی طرح نہتے مگر ایمان کی دولت سے مالامال افغانیوں کے ذریعے سے برطانیہ اور روس کے بعد وقت کی تیسری سپر پاور امریکا اور اس کے اتحادیوں کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن و ترقی ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے، خطے میں بھارتی دراندازی اور را کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے دونوں ممالک کو خبردار اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ اسلام آباد اور کوہستان واقعات میں پڑوسی دشمن ملک کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں کہا کہ ماضی میں ایک کال پر سابق آمر حکمران نے غیروں کی جنگ کو اپنی جنگ قرار دیکر نہ صرف برادر پڑوسی ملک سے تعلقات کو خراب اور عملی طور وطن عزیز کو میدان جنگ بنا دیا تھا، جس کا خمیازہ پوری قوم بدامنی، مہنگائی، آئی ایم ایف کی غلامی اور بیرونی جارحیت کی صورت میں ادا کر رہی ہے، اس لیے پاک افغان تعلقات کو مضبوط اور دونوں ممالک کے درمیاں اعتماد سازی کی فضا کو قائم کیا جائے، تاکہ دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 944301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش