0
Monday 19 Jul 2021 23:47

الخدمت کراچی کے تحت اجتماعی قربانی کی تیاریاں مکمل، 150 سے زائد مراکز قائم

الخدمت کراچی کے تحت اجتماعی قربانی کی تیاریاں مکمل، 150 سے زائد مراکز قائم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی اور الخدمت کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی شہر قائد میں بڑے پیمانے پر اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا انتظام کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجتماعی قربانی کیلئے کراچی کے تمام اضلاع میں تقریباً 150 سے زائد مقامات پر مراکز قائم کیے گئے ہیں، شہریوں نے اپنی سہولت کے پیش نظر بڑی تعداد میں ان مراکز پر گائے، اونٹ اور بکرے کی قربانی کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے، بیشتر مراکز پر عید الاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے اور بعض مراکز پر عید کے تیسرے دن بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ہے، مختلف علاقوں کے تحت جانور حاصل کر لیے گئے ہیں اور قربانی کے مراکز میں پہنچا دیئے گئے ہیں۔ الخدمت کی جانب سے اجتماعی قربانی کے مراکز کے ذریعے شہریوں کو پہنچائی جانے والی سہولت میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عوام کی بڑی تعداد کا رجوع الخدمت اور جماعت اسلامی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 944303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش