0
Monday 19 Jul 2021 23:54

آزاد کشمیر الیکشن، ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار غفران کاظمی پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

آزاد کشمیر الیکشن، ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار غفران کاظمی پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار
اسلام ٹائمز۔ نامزد امیدوار اسمبلی مجلس وحدت مسلمین حلقہ مظفرآباد سٹی 3 سید غفران علی کاظمی نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ مظفرآباد سٹی 3 خواجہ فاروق احمد کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی  نے نامزد امیدوار اسمبلی سید غفران علی کاظمی کو خواجہ فاروق احمد کی شخصیت پر اعتماد کرتے ہوئے دستبردار ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ دستبرداری کی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے نمائندگان، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد ریاست جموں و کشمیر سید تصور نقوی الجوادی و ریاستی کابینہ کے نمائندگان شامل تھے۔

اس موقع پر نامزد امیدوار اسمبلی سید غفران علی کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری جماعت نے قوم و ملت کے بہتر مستقبل کے لیے تحریک انصاف سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔ جیسے پنجاب و گلگت بلستتان میں مجلس وحدت مسلمین و تحریک انصاف نے مل کر جدوجہد کی اور حکومت بنائی، ان شاء اللہ آزاد کشمیر میں بھی مجلس وحدت مسلمین تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، میں آج سے خواجہ فاروق احمد کا دست و بازو بن کر حلقہ میں کمپین کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 944304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش