QR CodeQR Code

مونس الہٰی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

20 Jul 2021 00:32

مونس الہٰی کو آبی وسائل کی اہم وزارت کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔ مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مونس الہٰی نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف  لیا۔ مونس الہٰی کو آبی وسائل کی اہم وزارت کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔ مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 944307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944307/مونس-الہ-ی-نے-وفاقی-وزیر-کے-عہدے-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org