QR CodeQR Code

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

20 Jul 2021 01:08

زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑنے والے دباؤ کے اثرات عید کی تعطیلات سے قبل آخری کاروباری دن بھی دیکھے گئے اور کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مزید کمزور ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ قرضوں کی ادائیگی اور درآمدی بلوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھ  گیا اور انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ قرضوں کی ادائیگی اور درآمدی بل بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑنے والے دباؤ کے اثرات عید کی تعطیلات سے قبل آخری کاروباری دن بھی دیکھے گئے اور کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مزید کمزور ہوگیا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی اور انٹر بینک میں ڈالر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ انٹر بینک میں پیر کو ڈالر کی قدر 1 روپے 54 پیسے اضافے کے بعد 161 روپے 54 پیسے پر پہنچ گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 70 پیسے  بڑھ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 162 روپے میں فروخت ہوا۔


خبر کا کوڈ: 944316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944316/انٹربینک-اور-اوپن-مارکیٹ-میں-ڈالر-کی-قدر-7-ماہ-بلند-ترین-سطح-پر-آگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org