QR CodeQR Code

کورونا کی انتہائی خطرناک صورتحال، سندھ میں 10 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

20 Jul 2021 07:05

ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق کوئی بھی ویکیسن 100 فیصد کارآمد نہیں، البتہ ویکسین لگوانے والے افراد اگر ڈیلٹا کا شکار ہو بھی جائیں تو وائرس کے اثرات کی شدت ان پر کم ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی انتہائی خطرناک اور تشویشناک صورتحال کے باعث محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں 10 روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1236 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں کرونا کے مثبت کيسز کی شرح 23 فيصد سے بڑھ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 48 ہزار 800 سے زائد نئے ٹیسٹ ہوئے اور 2 ہزار 607 مثبت رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے50 فیصد ڈیلٹا کے کیسزسامنے آئے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا زدہ ایک مریض کم از کم 4 دیگر افراد کو متاثر کررہا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کا پھیلاؤ تشویشناک ضرور ہے لیکن ابھی تک اس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق کوئی بھی ویکیسن 100 فیصد کارآمد نہیں، البتہ ویکسین لگوانے والے افراد اگر ڈیلٹا کا شکار ہو بھی جائیں تو وائرس کے اثرات کی شدت ان پر کم ہوگی۔ اس کے علاوہ این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 2 ہزار 452 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد ہے۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ  سندھ میں 18 اموات ہوئیں، پنجاب میں 10 اموات ہوئیں، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 1، 1 مریض کا انتقال ہوا، کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 811 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 944330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944330/کورونا-کی-انتہائی-خطرناک-صورتحال-سندھ-میں-10-روز-کیلئے-مکمل-لاک-ڈاؤن-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org