0
Tuesday 20 Jul 2021 11:07

جنوبی کوریا کے معذور کوہ پیما براڈ پیک سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران گر کر ہلاک

جنوبی کوریا کے معذور کوہ پیما براڈ پیک سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران گر کر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا کے معذور کوہ پیما دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران گر کر ہلاک ہو گیا۔ دونوں ہاتھوں سے معذور جنوبی کورین کوہ پیما ''ہانگ بن کم'' نے دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا اور آخری چوٹی پراڈ پیک کو کامیابی سے سر کرکے واپس اترتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گیا۔ ہانگ بن کم پہلے معذور کوہ پیما تھے جنہوں نے دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں کو کامیابی سے سر کیا تھا۔ گلگت بلتستان میں موجود براڈ پیک (Broad Peak) دنیا کی 12ویں اور پاکستان کی چوتھی سب سے اونچي چوٹی ہے۔ یہ قراقرم کے سلسلہ میں پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کی بلندی 8047 میٹر یا 26400 فٹ ہے۔ اسے سب سے پہلے 9 جون 1957 کو ایک آسٹرین ٹیم نے سر کیا تھا۔ یہ چوٹی گشہ بروم کی برفانی چمکتی ہوئی دیوار کا حصہ ہے اور اس سلسلے کی چوٹیوں میں سے ایک ہے۔ یہ کے ٹو اور گشہ بروم 4 کے درمیان موجود ہے۔ اس چوٹی کی لمبائی چوڑائی کی وجہ سے اسے براڈ پیک کہا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 944342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش