QR CodeQR Code

کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہ ملنے پر جے یو آئی کا ڈی سی لاہور کیخلاف مظاہرہ

20 Jul 2021 12:03

مفتی عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرہ مدارس کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہ ملنے پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور سے کھالیں جمع کرنے سے متعلق قانونی طور پر اجازت مانگی تھی، جو مدارس گزشتہ کئی سالوں سے قربانی کی کھالیں جمع کر رہے اس بار اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر لاہور کیخلاف ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل جے یو آئی لاہور مفتی عبدالحفیظ نے کی۔ اس موقع پر مفتی عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرہ مدارس کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہ ملنے پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی لاہور سے کھالیں جمع کرنے سے متعلق قانونی طور پر اجازت مانگی تھی، جو مدارس گزشتہ کئی سالوں سے قربانی کی کھالیں جمع کر رہے اس بار اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔ مفتی عبدالحفیظ نے کہا کہ حکمران جماعت جے یو آئی کے مدارس کیساتھ انتظامیہ کے زریعے سوتیلا سلوک کر رہی، جے یو آئی ڈپٹی کمشنر لاہور کے اس فیصلہ کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مدارس کا نظام انہیں کھالوں پر چلتا ہے، کھالوں کی جمع آوری سے روکنا مدارس کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 944350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944350/کھالیں-جمع-کرنے-کی-اجازت-نہ-ملنے-پر-جے-یو-ا-ئی-کا-ڈی-سی-لاہور-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org