0
Tuesday 20 Jul 2021 13:21

عید کے بعد پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا فیصلہ

عید کے بعد پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے خصوصی بحالی کمیٹی کا اہم اجلاس 23 جولائی جمعہ کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات، یونین کونسلوں کے سیکرٹریز، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس بابت مکمل رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی، جبکہ تحصیل کونسل راولپنڈی کی بحالی کے لئے بھی اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاسوں میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا مکمل ٹائم فریم فائنل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 944360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش