QR CodeQR Code

کوئٹہ، پیٹرول مہنگا فروخت کرنے پر 3 پیٹرول پمپس سیل

20 Jul 2021 20:36

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی زوہیب صدیقی نے اسپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور پیٹرول فی لیٹر متعین کردہ ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر 3 تین پیٹرول پمپس سیل کر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہیب صدیقی نے اسپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور پیٹرول فی لیٹر متعین کردہ ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر 3 تین پیٹرول پمپس سیل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لالا خان بادیزئی پیٹرول پمپ، انصاف پیٹرول پمپ اور ماشاء اللہ پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایڈیشل ڈپٹی کمشنر اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 944380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944380/کوئٹہ-پیٹرول-مہنگا-فروخت-کرنے-پر-3-پمپس-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org