QR CodeQR Code

کوئٹہ، عید کے تین دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

20 Jul 2021 20:51

کیسکو کی جانب سے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئےمختلف انتظامات کئے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں عید الاضحی کے تین دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف انتظامات کئے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کے تین دن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ تعطیلات کے دوران کیسکو نے سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈ کوئٹہ کو مرکزی مانیٹرنگ اور ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قرار دیا ہے، جو 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ کوئٹہ سے باہر تمام سٹی، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹرز فیڈروں پر عید کے دوسرے دن تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، جس کے بعد ان علاقوں میں معمول کے مطابق سابقہ لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل کیا جائے گا۔

کیسکو حکام نے صارفین سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران تمام غیر ضروری برقی آلات بند رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی برھتی ہوئی طلب اور قلت کے باعث سسٹم پر بوجھ بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے ٹرپنگ کا مسئلہ بھی درپیش آسکتا ہے۔ عوام الناس صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں، تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 944382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944382/کوئٹہ-عید-کے-تین-دن-لوڈشیڈنگ-نہ-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org