?>?> عوام عید الاضحیٰ پر حکومتی ہدایات پر عمل کریں، جام کمال خان - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 20 Jul 2021 21:02

عوام عید الاضحیٰ پر حکومتی ہدایات پر عمل کریں، جام کمال خان

عوام عید الاضحیٰ پر حکومتی ہدایات پر عمل کریں، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک بیان میں پوری امت مسلمہ اور اہل وطن کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر جہاں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہیں، وہیں عید کا یہ پرمسرت موقع مسلمانوں میں قربانی، انصاف، رواداری، مساوات، تحمل مزاجی اور ایثار کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع دراصل ایک عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے اور اس امر کا متقاضی ہے کہ انسانیت کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لئے صبر، استقامت، ایثار اور قربانی کا جذبہ ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی تعمیر اور تشکیل میں قربانی، صبر اور استقامت ان کے عروج اور ترقی کا ضامن بنتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عوام سے اپیل کی کہ خوشیوں کے اس تہوار میں غرباء، مساکین اور معاشرے کے نادار افراد کا خاص خیال رکھا جائے، تاکہ انہیں بھی اس تہوار پر خوشیاں میسر ہوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہوچکا ہے۔ وائرس کی ڈیلٹا ویرئنٹ قسم بہت ہی خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، لہذا عوام عید الاضحیٰ پر حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک، صوبے اور عوام کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں کورونا وائرس سمیت ہر قسم کی پریشانیوں سے محفوظ رکھے۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کی عبادات میں ملک اور صوبے میں امن و استحکام اور ترقی کی خصوصی دعائیں مانگیں۔
خبر کا کوڈ : 944384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش