QR CodeQR Code

جب تک آبادی کا بڑا حصہ کورونا ویکسین نہیں لگواتا، پابندیاں ناگزیر ہیں، اسد عمر

20 Jul 2021 21:13

وفاقی وزیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏کل پہلی دفعہ پاکستان میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن کی گئی۔ ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد حوصلہ افزا ہے لیکن اس میں اور تیزی لانی کی ضرورت ہے تاکہ تمام سماجی اور معاشی پابندیاں ختم کی جا سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک آبادی کا بڑا حصہ کورونا ویکسین نہیں لگواتا، پابندیاں لازمی ہیں۔ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏کل پہلی دفعہ پاکستان میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن کی گئی۔ ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد حوصلہ افزا ہے لیکن اس میں اور تیزی لانی کی ضرورت ہے تاکہ تمام سماجی اور معاشی پابندیاں ختم کی جا سکیں، جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا، پابندیاں ناگزیر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 944387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944387/جب-تک-آبادی-کا-بڑا-حصہ-کورونا-ویکسین-نہیں-لگواتا-پابندیاں-ناگزیر-ہیں-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org