QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور ہلاکتوں میں مزید کمی

20 Jul 2021 21:58

چیف جسٹس نے کہا کہ مذہبی اور دیگر پریشر گروپوں کو بھی شہریوں کے بنیادی حقوق میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30093 نئے کیس درج ہوگئے اور انفیکشن کی وجہ سے 374 افراد ہلاک ہوگئے۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 31174322 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 414482 اموات ہوچکی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ملک میں اس وقت 406130 فعال کیسز ہیں۔ جبکہ اس دوران 45254 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 30353710 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا ملک میں کورونا وائرس کے اب تک 411846401 تک ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ ادھر سپریم کورٹ آف انڈیا نے منگل کو کیرالہ میں عیدالاضحٰی کے پیش نظر خریداری کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے ریاستی حکومت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے انکار کردیا، لیکن انتباہ جاری کیا کہ اس فیصلے کی وجہ سے اگر کورونا کی وبا پھیلتی ہے تو مناسب کارروائی کی جاسکتی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومت کو آئین کے آرٹیکل 21 اور آرٹیکل 141 کے تحت فیصلہ کرنا چاہیئے اور اترپردیش کے کانوڑ یاترا سے متعلق معاملے میں گائیڈ لائنوں پر عمل کیا جانا چاہیئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مذہبی اور دیگر پریشر گروپوں کو بھی شہریوں کے بنیادی حقوق میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 944397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944397/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-نئے-کیسز-اور-ہلاکتوں-مزید-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org