QR CodeQR Code

عید الاضحٰی 1442ہ۔ق

خدا سے دعا ہے کہ دنیا نہ صرف کرونا بلکہ دہشتگردی و عالمی غنڈہ گردی سے بھی نجات پا لے، جواد ظریف

20 Jul 2021 22:32

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس موقع پر میں پروردگار سے دعا گو ہوں کہ دنیا نہ صرف کرونا بلکہ غنڈہ گردی، دھونس اور اقتصادی و طبی سمیت ہر قسم کی دہشتگردی کے وائرس سے بھی نجات پا لے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عید الاضحی کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالی سے کرونا سمیت اہم بین الاقوامی بیماریوں کے جلد خاتمے کی دعا مانگی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں محمد جواد ظریف نے لکھا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث حاجیوں کے کم ہو جانے کے اس موقع پر آئیے ہم پروردگار عالم سے دعا مانگتے ہیں کہ دنیا نہ صرف کرونا بلکہ غنڈہ گردی، دھونس دھاندلی اور اقتصادی و طبی سمیت ہر قسم کی دہشتگردی کے وائرس سے نجات حاصل کر لے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے آج پاکستان، اومان، ترکی، کویت، قطر، جنوبی افریقہ اور جمہوری آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کو علیحدہ علیحدہ ٹیلیفون کالز میں عید الاضحی کی مبارکباد پیش اور دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر گفتگو کی۔



خبر کا کوڈ: 944406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944406/خدا-سے-دعا-ہے-کہ-دنیا-نہ-صرف-کرونا-بلکہ-دہشتگردی-عالمی-غنڈہ-گردی-بھی-نجات-پا-لے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org