0
Tuesday 20 Jul 2021 22:48

گولان ہائیٹس کو واپس لینے کیلئے آج کسی بھی دوسرے وقت سے بڑھکر پرعزم ہیں، شام

گولان ہائیٹس کو واپس لینے کیلئے آج کسی بھی دوسرے وقت سے بڑھکر پرعزم ہیں، شام
اسلام ٹائمز۔ شامی وزارت خارجہ نے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے گذشتہ روز ہونے والے ہوائی حملوں کی مذمت میں جاری ہونے والے اپنے بیان میں ملک پر قابض عالمی حمایت یافتہ دہشتگردوں کےخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ شامی وزارت خارجہ نے ملک پر ہونے والے صیہونی حملوں کو ریاستی دہشتگردی، حکومت مخالف مسلح دہشتگردوں کی مسلسل حمایت اور دہشتگردی کے خلاف اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کی مخالفت پر مبنی اسرائیلی غاصب حکام کی جانی پہچانی و منظم سیاست قرار دیا اور کہا کہ یہ صیہونی حملے شام میں موجود اسکے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے کسی کام آنے والے نہیں۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا نے اس حوالے سے نشر ہونے والی اپنی رپورٹ میں، غاصب صیہونی رژیم اور شام پر مسلط عالمی دہشتگرد تنظیم جبہة النصرہ کی جانب سے حلب و حماہ پر ایک ہی وقت میں کئے جانے والے راکٹ و ہوائی حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شام کے خلاف برسرپیکار سینکڑوں دہشتگرد تنظیموں کو نہ صرف امریکہ و ترکی بلکہ غاصب صیہونی رژیم کی بھی کھلی حمایت حاصل ہے۔

سانا کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ دہشتگردوں کو حاصل غاصب صیہونی رژیم کی یہ حمایت، شامی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت سے متعلق سلامتی کونسل کی تمام منظور شدہ قراردادوں کے خلاف جبکہ شامی سرزمین پر اس کے حملے غاصب صیہونی رژیم کے دیوالیہ پن اور مغربی-صیہونی گھناؤنے منصوبے کی کھلی شکست کی غمازی کرتے ہیں۔ اس بیان میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے بے بنیاد بہانوں کے تحت کئے جانے والے حملوں اور قابض تکفیری دہشتگردوں کی حمایت و گولان ہائیٹس سمیت متعدد شامی علاقوں پر قبضہ برقرار رکھنے کی صیہونی پالیسی پر خبردار کیا اور کہا گیا ہے کہ گولان ہائیٹس کو واپس لینے کے لئے آج شامی فوج تاریخ میں کسی بھی وقت سے بڑھ کر پرعزم ہے۔ شامی وزارت خارجہ نے اپنے بیان کے آخر میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلسل صیہونی جرائم پر اسرائیل کا مواخذہ کرے اور شام پر دوبارہ ایسے حملوں کے نہ ہونے کی یقین دہانی کروائے۔
خبر کا کوڈ : 944408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش