0
Tuesday 20 Jul 2021 22:53

مریم نواز سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہیں، فرخ حبیب

مریم نواز سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہیں، فرخ حبیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے مریم نواز سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں۔ مریم نواز جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہیں۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا نوازشریف الطاف حسین ٹو بن کر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ قانون سب کیلئے ایک جیسا ہے۔ بھارت فیک اکاؤنٹس کے ذریعے انفارمیشن پھیلاتا ہے۔ مریم نواز اپنے قد سے بڑی باتیں نہ کیا کریں۔ مریم صفدر ابھی انڈر 19 ٹریننگ میں ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا جن کی پرورش کرپشن کے پیسے پر ہوئی ہو ان کی سوچ چھوٹی ہوتی ہے۔ بہت جلد تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔ جاسوسی کے معاملے میں ان کا کردار سامنے آ رہا ہے۔ سوچنے والی بات ہے صرف عمران خان ہی کا فون ہیک کرنے کی کوشش ہوئی۔ فون ٹیپ کرانا نواز شریف کی تاریخ ہے۔
خبر کا کوڈ : 944409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش