QR CodeQR Code

گورنر بلوچستان کی عوام الناس سے عید سادگی سے منانے کی اپیل

20 Jul 2021 23:02

کوئٹہ سے جاری اپنے ایک پیغام میں سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ ہمیں باجماعت نمازوں سمیت ہر قسم کے اجتماعات اور تقریبات کے دوران بھی کرونا وائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے گورنر سید ظہور احمد آغا نے اپنے ایک پیغام میں صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جان لیوا کرونا وائرس سے بچاو کی خاطر اس مرتبہ عوام الناس عید الاضحیٰ سادگی سے گھروں میں منائیں۔ اس ضمن میں عالمی وباء کے خطرے کے پیش نظر اس مرتبہ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بھی عید الاضحٰی کے موقع پر عید کی مبارکباد کے حوالے سے کوئی اہتمام نہیں کیا گیا ہے۔ سید ظہور احمد آغا نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر کی پاسداری کے حوالے سے عوامی سطح پر معمولی غفلت، ذرہ بھر بے احتیاطی یا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے سے بڑے نقصانات بھی ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ عوام بھی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں باجماعت نمازوں بالخصوص عید الاضحیٰ کی نماز سمیت ہر قسم کے اجتماعات اور تقریبات کے دوران بھی کرونا وائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 944412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944412/گورنر-بلوچستان-کی-عوام-الناس-سے-عید-سادگی-منانے-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org