QR CodeQR Code

ملتان، علامہ اقتدار نقوی سمیت 13 افراد کے 2ماہ کیلئے زبان بندی کے احکامات جاری 

20 Jul 2021 23:30

جن افراد کی زبان بندی کی گئی ہے ان میں اہل تشیع کے علامہ اقتدار نقوی، مولانا فضل عباس نقوی، ذاکر غیور صابر، بریلوی مکتب فکر (ٹی ایل پی) سے محمد نعیم رضوی، مجاہد اسماعیل، محمد ارشد شامل ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام میں امن کے قیام کے لیے مختلف مسالک کے 13علمائے کرام اور رہنمائوں کی زبان بندی کے 2ماہ کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے، جن رہنمائوں کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں سات افراد کا تعلق دیوبندی مکتبہ فکر سے، 3کا تعلق اہل تشیع مکتبہ فکر جبکہ 3کا تعلق بریلوی مکتب فکر سے ہے، جن افراد کی زبان بندی کی گئی ہے ان میں اہل تشیع کے علامہ اقتدار نقوی، مولانا فضل عباس نقوی، ذاکر غیور صابر، بریلوی مکتب فکر (ٹی ایل پی) سے محمد نعیم رضوی، مجاہد اسماعیل، محمد ارشد شامل ہیں، سب سے زیادہ دیوبندی مکتبہ فکر کے سات افراد شامل ہیں جن میں فیض عثمانی، پرفیسر خواجہ خالد محمود، مولانا عبدالحق، قاری نویدالرحمن، سید سہیل عباس نقوی، آصف سعید بھٹی، انجینئر اشفاق احمد شامل ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 944418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944418/ملتان-علامہ-اقتدار-نقوی-سمیت-13-افراد-کے-2ماہ-کیلئے-زبان-بندی-احکامات-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org