QR CodeQR Code

کورونا وبا، ڈاکٹروں و ملازمین کے ہیلتھ سیکرٹریٹ میں تبادلوں کیلئے آنے پر پابندی

21 Jul 2021 00:26

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام پوسٹنگ و ٹرانسفرز اور چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن ای پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی تاہم کسی انتہائی مجبوری کی صورت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر یا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے پیشگی تحریری اجازت لینی لازمی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر تمام ڈاکٹروں سمیت دیگر صحت کے ملازمین پر صوبائی ہیلتھ سیکٹریٹ میں پوسٹنگ و ٹرانسفرز کے سلسلے میں آنے پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی ڈاکٹر، ہیلتھ کیئر ورکر اور ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کا سٹاف اپنی پوسٹنگ و ٹرانسفر کے لئے ہیلتھ سیکٹریٹ جانے کا مجاز نہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام پوسٹنگ و ٹرانسفرز اور چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن ای پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی تاہم کسی انتہائی مجبوری کی صورت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر یا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے پیشگی تحریری اجازت لینی لازمی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 944421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944421/کورونا-وبا-ڈاکٹروں-ملازمین-کے-ہیلتھ-سیکرٹریٹ-میں-تبادلوں-کیلئے-آنے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org