QR CodeQR Code

 افغان سفیر کی بیٹی کی گمشدگی بری خبر ہے، تحقیقات جاری ہیں امید ہے تمام حقائق سامنے آئیں گے، یوسف رضا گیلانی 

21 Jul 2021 11:20

نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ کابل کے حالات ٹھیک ہونگے تو اسلام آباد کے حالات ٹھیک ہونگے، پاکستان اور افغانستان ٹوئینز بھائی ہیں، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہو، ہم افغانستان میں جنگ کے روادار نہیں ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان وسینٹ اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے نماز عید کے بعد ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، کشمیر پر بھارت مظالم ڈھا رہا ہے وہاں عید کے روز بھی کرفیو نافذ ہے، بھارت انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے، آزادکشمیر کا اگر فری اینڈ فیئر الیکشن ہوا تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی، آئے دن منی بجٹ آرہا ہے، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، آئے دن پیٹرول اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کی گمشدگی بری خبر ہے، انویسٹگیشن جاری ہے امید ہے تمام حقائق سامنے آئیں گے، کابل کے حالات ٹھیک ہونگے تو اسلام آباد کے حالات ٹھیک ہونگے، پاکستان اور افغانستان ٹوئینز بھائی ہیں، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہو، ہم افغانستان میں جنگ کے روادار نہیں ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 944463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944463/افغان-سفیر-کی-بیٹی-گمشدگی-بری-خبر-ہے-تحقیقات-جاری-ہیں-امید-تمام-حقائق-سامنے-آئیں-گے-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org