0
Wednesday 21 Jul 2021 11:43

افغان سفیر کی بیٹی کا تعاون درکار ہے، ہم نتیجہ کے قریب تر پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 

افغان سفیر کی بیٹی کا تعاون درکار ہے، ہم نتیجہ کے قریب تر پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں افغان سفیر اور انکی بیٹی کا تعاون درکار ہے، ہم چاہتے ہیں یہ کیس منطقی انجام تک پہنچے، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کے مخالفین اس کیس پر پراپیگنڈا کریں، افغان سفیر کی صاحبزادی کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا، آئی جی نے پورا روٹ ٹریس کیا چار ٹیکسی ڈرائیور سے تفتیش کی، ہم کچھ پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتے، افغانستان کے تعلقات متاثر ہوں ہم نہیں چاہتے، افغانستان امن عمل نازک مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے، مشاورت ایک دوسرے سے جاری رکھنی ہے، ہم نتیجہ کے قریب تر پہنچ چکے ہیں، افغان سفیر کی بیٹی کا تعاون درکار ہے۔ تاشقند میں الزامات کے باوجود وزیراعظم نے اشرف غنی سے ملاقات کی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہو، آزادکشمیر الیکشن میں اپوزیشن کے تحفظات پر لوگ مذاق اڑا رہے ہیں، ن لیگ کی نگرانی میں کشمیر الیکشن ہو رہے پھر دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سعودی حکومت کا پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، بہت جلد سعودی وزیرخارجہ اسلام آباد میں دکھائی دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آباد آئے وزیراعظم سے ملاقات کی ہم نے اپنا نقطہ عمل پیش کیا، دشمنوں کی خواہش ہو سکتی ہے کہ سی پیک متاثر ہو، داسو واقعہ کا بہت افسوس ہے، ہم ان قوتوں کو بے نقاب کریں گے جو چین پاکستان تعلقات متاثر کرنا چاہتے ہیں، چین مطمعن ہے ہمارے اقدامات سے۔ 

 

 
خبر کا کوڈ : 944464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش