QR CodeQR Code

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے تقریباً چار ہزار افراد کی موت

21 Jul 2021 15:33

مرکزی وزارت برائے صحت کیجانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42015 نئے کیسز سامنے آنے کیساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھکر تین کروڑ 12 لاکھ 16 ہزار 337 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وباء سے ریکارڈ 3998 افراد کی موت ہوگئی اور 42015 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران منگل کے روز 34 لاکھ 25 ہزار 446 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 41 کروڑ 54 لاکھ 72 ہزار 455 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42015 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 16 ہزار 337 ہوگئی ہے۔

اس دوران 36 ہزار 977 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ تین لاکھ 90 ہزار 687 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1040 کم ہوکر چار لاکھ سات ہزار 170 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 3998 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 18 ہزار 480 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1777 کم ہو کر 97932 ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 7510 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6000911 ہوگئی ہے، جبکہ 3656 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 130753 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 944474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944474/بھارت-میں-24-گھنٹوں-کے-دوران-کورونا-سے-تقریبا-چار-ہزار-افراد-کی-موت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org