QR CodeQR Code

مستونگ، مقامی ہوٹل کے قریب حادثہ، 16 افراد زخمی

21 Jul 2021 15:29

ویگن حادثے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں 15 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ زخمیوں کو مستونگ کے مقامی ہسپتال اور ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تیز رفتاری کی وجہ سے مستونگ کے علاقے چمن ہوٹل کے قریب ایک ویگن گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں 15 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر بلوچستان کی ٹیم نے بروقت ریسکیو کرکے طبی امداد دی اور مزید علاج کے لیے خاتون کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ، جبکہ کچھ زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 944484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944484/مستونگ-مقامی-ہوٹل-کے-قریب-حادثہ-16-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org