QR CodeQR Code

حکومت عوام کو روزگار دے اور افراتفری ختم کرے، مولا بخش چانڈیو

21 Jul 2021 18:50

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی اس وقت کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، پاکستان نے کبھی افغانستان اور ہندوستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو روزگار دے اور افراتفری ختم کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی بدامنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، حکمراں اپنا اخلاقی فرض ادا کریں، غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت کی اس وقت کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، پاکستان نے کبھی افغانستان اور ہندوستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 944495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944495/حکومت-عوام-کو-روزگار-دے-اور-افراتفری-ختم-کرے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org