QR CodeQR Code

قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، خالد خورشید

21 Jul 2021 18:52

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا عید کے موقع پر ایک پیغام میں کہنا تھا کہ قربانی کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے قربان کرنا ہے۔ یہ جذبہ انسان کو آزمائش یا تکلیف دہ لمحات و حالات میں صبر و تحمل کا راستہ اختیار کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔ قربانی کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے قربان کرنا ہے۔ یہ جذبہ انسان کو آزمائش یا تکلیف دہ لمحات و حالات میں صبر و تحمل کا راستہ اختیار کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ عید کے دن ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے نادار بہن بھائیوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں، ان کو کسی قسم کی محرومی کا احساس نہ ہونے دیں۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی کرونا وائرس کی شدید لہر کے پیش نظر عید کے ایام میں زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں رہیں۔ کرونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کریں۔ عید انتہائی سادگی سے منائیں۔


خبر کا کوڈ: 944496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944496/قربانی-کا-جذبہ-عالمگیر-حیثیت-حامل-ہے-خالد-خورشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org